ہوم   >  پاکستان

مغوی بیٹی کو عدالت میں دیکھ کروالد دم توڑ گیا

1 week ago

سندھ ہائی کورٹ ميں اغواء ہونے والی بیٹی کو دیکھ کر والد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔

اغوا کیس کی سماعت سے قبل بیٹی کو دیکھ کر والد محمد جمعہ کو دل کا دورہ پڑا اور وہ دم توڑ گئے۔

اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ بيٹی کو سجاول ميں ايک سال پہلے اغواء کيا گيا تھا لیکن اغواءکار کچھ عرصہ بعد جھگڑے کے دوران قتل کر ديا گيا تھا۔ اغواءکار کے قتل کے بعد بیٹی کا نکاح کسی اور سے کر دیا گیا۔

عدالت میں ایمبولینس بھی موجود نہیں تھی۔ اہلخانہ کے پاس لاش واپس لے جانے کيلئے پیسے بھی نہيں تھے جس کی وجہ سے ہائیکورٹ کے باہر لوگوں نے متاثرہ خاندان کيلئے چندہ کيا اور محمد جمعہ کی لاش کو پِک اپ میں رکھ کر لے جایا گیا۔

اس سے قبل اہل خانہ کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب تک انصاف نہیں ملتا لاش لے کر نہیں جائیں گے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں