Sunday, September 19, 2021  | 11 Safar, 1443

نارووال،ڈمپر رکشہ پرگرنےسے7بچیاں اورڈرائیورجاں بحق

SAMAA | - Posted: Sep 6, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 6, 2019 | Last Updated: 2 years ago

حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا

نارووال کے علاقے شکر گڑھ میں بجری سے بھرا ہوا ڈمپر اسکول رکشہ پر گر گیا۔ اندوہناک حادثے میں رکشہ ڈرائیور سمیت 8 بچیاں جاں بحق، جب کہ 6 زخمی ہوگئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق خراب روڈ کے باعث بجری کا ڈمپر متعدد بار الٹنے سے بچا، تاہم موڑ کاٹتے ہوئے ہوئے سامنے سے آنے والے اسکول کے رکشہ پر گر گیا۔ حادثے کے بعد اہل علاقہ نے ڈمپر کے ڈرائیور کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ نارووال ظفروال شکرگڑھ روڈ پچھلے دس برسوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور جگہ جگہ کھڈے پڑے ہوئے ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق مرنے والوں میں رکشہ ڈرائیور اور اسکول کی 7 بچیاں شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube