Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

پلاسٹک بیگز پر پابندی ، پنجاب میں ہزاروں فیکٹریاں بند

SAMAA | - Posted: Sep 5, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 5, 2019 | Last Updated: 10 months ago

فیکٹری مالکان کا کہنا ہے مشینری کہاں لیکر جائیں

 

ماحول دشمن پلاسٹک بیگز پر پابندیاں ابھی صرف اسلام آباد میں لگی ہے، تو پنجاب میں آٹھ ہزار سے زائد فیکٹریاں بند ہوگئیں۔

متاثرین کا کہنا ہے وزارت موسمیاتی تبدیلی کی نے پلاسٹک بیگز پر ابھی صرف وفاقی دارالحکومت میں پابندی لگائی تو پنجاب کے 8 ہزار پیداواری یونٹس کو تالے لگ گئے اور لاکھوں افراد کا روزگار بھی داؤ پر لگ گیا ۔

صدر انجمن تاجران کا کہنا تھا کہ ایک فیکٹری میں 100 سے 200 بندے کام کرتےہیں اس کے بعد جو سیلز مین یہ ہم سے لیکر جاتے ہیں وہ ہیں۔

فیکٹری مالکان کا کہنا ہے پابندی لگانے والوں نے تو ان کی کوئی بھی نہیں سنی، ہم کڑوڑوں کی مشینری کہاں لیکر جائیں، انہیں ہمیں کم ازکم تھوڑا ٹائم تو دینا چاہیئے تھا ۔

حکومت کے ماحول دوست فیصلے کو متاثرین خوش آئند تو قرار دیتے ہیں لیکن ساتھ ہی اثرات سے نمٹنے کی حکمت عملی بنائے بغیر اقدامات کو کاروبار اور روزگار دشمنی کے مترادف بھی کہہ رہے ہیں ۔

 
WhatsApp FaceBook

One Comment

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

  1. Naveed Aftab Qureshi  September 7, 2019 8:00 pm/ Reply

    Aik dafa Punjab government ko moka dena chahye. Kisi ko nuksan ni hona chahye. Punjab government give a chance to owners of factories then set a deadline.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube