ہوم   >  پاکستان

کوئٹہ دھماکے، ایک ریسکیو اہلکار جاں بحق ، 11زخمی

3 weeks ago

کوئٹہ کے علاقے خیزی چوک کے قریب 2دھماکے ہوئے ہیں جس میں ایک ریسکیو اہلکار جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے ۔

کوئٹہ میں خیزی چوک کے قریب آدھے گھنٹے میں 2 دھماکے ہوئے، دھماکوں کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت11 افراد کے زخمی ہوئے جبکہ چھیپا کا ایک ریسکیو اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

نمائندہ سماء کے مطابق  پہلے دھماکے کے بعد جب ریسکیو اہلکار ، پولیس  اور میڈیا نمائنداگان جائے وقوعہ پر پہنچے تو ایک اور زور دار دھماکہ ہوگیا ۔

زخمی ہونے والوں میں دنیا نیوز کے رپورٹر ابرار احمد اور کمیرہ مین رحمت علی بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقاتی عمل شروع کردیا ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے ۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں