ہوم   >  پاکستان

کوہستان ویڈیو کیس، تین ملزمان کو عمر قید

1 month ago

سیشن کورٹ نے کوہستان وڈیو اسکینڈل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ تين ملزمان کو عمر قید کی سزاسنائی گئی۔ جبکہ دیگر پانچ ملزمان کو باعزت بری کردیا گيا۔

کولئی پالس کوہستان کی سیشن عدالت نے جن ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ان پر لڑکیوں کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔

نامزد ملزمان میں سے ایک ملزم شمس الدین قتل کردیاگیا تھا جبکہ دیگر 8 گرفتار ملزمان کو آج سیشن جج کوہستان کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزمان سائر، صبیر اورعمرخان کوعمر قید کی سزا سنائی گئی۔ جبکہ سرفراز، محبوب الرحمان، عبدالرشید ، شمس الرحمان اور حبیب اللہ کو بری کیا گیا ہے

یاد رہے کہ سال 2012 میں سامنے آنے والے کوہستان ویڈیو کیس میں لڑکیوں کے قتل کا مقدمہ سال 2018 سپریم کورٹ کے حکم پر درج کیا گیا تھا۔

افضل کوہستانی نے شادی کی تقریب میں لڑکوں کے رقص پر تالیاں بجانے کی ویڈیو پرقتل کی جانے والی لڑکیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ اس نے بتایا تھا کہ تقریب کے دوران موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو بعد میں مقامی افراد کے ہاتھ لگ گئی اور وہاں سے علاقے کے دیگر لوگوں تک پھیل گئی، جس پرمقامی جرگے نے ویڈیو میں نظر آنے والی پانچوں لڑکیوں کو قتل کرنے کا حکم جاری کیا۔

افضل کے تین بھائیوں کو بھی اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کےبعد جرگے کے حکم پر قتل کردیا گیا تھا۔ جبکہ تقریبا 4 ماہ قبل افضل کوہستانی کو بھی ایبٹ آباد میں فائرنگ کر کے ابدی نیند سلا دیا گیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں