ہوم   >  پاکستان

عابد علی سے متعلق اہلیہ رابعہ نورین کا ویڈیو پیغام

2 weeks ago

اچانک بیماری سے ہمیں سنبھلنے کا موقع ہی نہ ملا



پاکستان کے سینیئر اداکار عابد علی جگر کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث شدید علیل ہیں، ان کی دوسری اہلیہ رابعہ نورین نے ویڈیو پیغام میں مداحوں سے صحتیابی کیلئے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔


رابعہ نورین نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عابدعلی کچھ دنوں سےزیرعلاج ہیں اور ان کی طبیعت نازک ہے۔ ان کی بیماری اتنی اچانک اورشدید تھی کہ ہمیں سنبھلنے کا موقع ہی نہیں ملا۔


انہوں نے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ دعاکریں عابدعلی شوبزمیں پہلے کی طرح کام کریں۔ ڈاکٹرز ان کی صحتیا بی کی پوری کوشش کر رہے ہیں ۔


مختلف سوشل سائٹس پرعابد علی کے انتقال سے متعلق پھیلائی جانےوالی جھوٹی افواہوں پر بھی شدید اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی اہلیہ نے کہا کہ اس غلط خبر سے ہماری فیملی کو اور عابد علی کی فیملی کو بہت زیادہ تکلیف ہوئی۔


رابعہ نورین نے اپیل کی کہ خدارا اس طرح کی خبریں پھیلانے سے قبل تصدیق کرلیا کریں۔


یاد رہے کہ عابد علی گزشتہ 2 ماہ سے علیل اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ دو روز قبل ان کی بیٹیوں ایمان علی اور راحمہ علی نے سوشل میڈیا پر والد کی علالت کی اطلاع دیتے ہوئے مداحوں سے دعا کی اپیل کی تھی۔


سترہ مارچ 1952 کو کوئٹہ میں پیدا ہونے والے 67 سالہ عابد علی کو پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف ترین ڈرامے “وارث” سے شہرت حاصل ہوئی جس کے مصنف امجد اسلام امجد ہیں۔


عابد علی نے سال 2018 میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکی تھی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں