Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

بھارتی فوج کی کوٹلی پر فائرنگ، گولہ باری، نوجوان زخمی

SAMAA | - Posted: Sep 5, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 5, 2019 | Last Updated: 2 years ago

آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی میں آزادی مارچ میں شہريوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ايل او سی پر کشميری پرچم لہرانے پر بھارتی فوج نے فائرنگ اور گولہ باری کرکے ايک نوجوان کو زخمی کر دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری مظاہرے کررہے ہیں، آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی میں بھی ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے آزادی مارچ میں حصہ لیا۔

ايل او سی کے قريب حسنين نامی نوجوان نے درخت پر کشمير کا پرچم لہرايا تو بھارتی فوج نے فائرنگ اور شيلنگ شروع کر دی۔ گولی لگنے سے زخمی نوجوان کو کوٹلی اسپتال منتقل کيا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

شرکاء کا کہنا تھا ہٹلر مودی کچھ بھی کرلے ’’کشمير بنے گا پاکستان‘‘۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمير پر بھارت کی جانب سے مسلط کردہ کرفيو کو مسلسل 32 روز گزر چکے ہیں جس کے باعث وادی میں انٹرنيٹ موبائل اور لينڈ لائن فون سروسز بند ہيں جبکہ ٹرين سروس بھی معطل ہے

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube