ہوم   >  پاکستان

امان اللہ زرکزئی کاقتل، نعمت اللہ زہری کی ضمانت منظور

3 weeks ago

قلات میں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے رہنما نوابزادہ امان اللہ زرکزئی سمیت 4 افراد کے قتل میں نامزد صوبائی اسمبلی کے رکن میر نعمت اللہ زہری نے بلوچستان ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کرلی۔

ایم پی اے نعمت اللہ زہری نے بلوچستان ہائی کورٹ میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کر رکھی تھی جس کی سماعت جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس روزی خان بڑیچ نے کی۔

گزشہ روز سماعت کے دوران رکن اسمبلی نعمت زہری اور انکے وکیل نادر چھلگری ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جس پر عدالت نے سماعت کے بعد میر نعمت اللہ زہری کی عبوری ضمانت کی درخواست 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔

امان اللہ زرکزئی قتل، ثناء اللہ زہری کی ضمانت منظور

اس سے قبل قتل کیس میں نامزد سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے بھی بلوچستان ہائی کورٹ سے ضمانت منظور کروائی تھی۔

واضح رہے کہ بی این پی کے رہنما اور قبائلی شخصیت نوابزادہ امان اللہ زرکزئی اپنے پوتے اور دو دیگر ساتھیوں سمیت 17 اگست 2019 کو خضدار میں زہری کے علاقے بلبل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے قتل ہوئے تھے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں