ہوم   >  پاکستان

صوابی، چوہوں نے شادی سے پہلے بربادی کردی

3 weeks ago

ہونے والے دلہا نے اسٹیٹ بینک سے مدد مانگ لی



صوابی میں چوہے خوشیوں والے گھر میں غم کا سبب بن گئے۔ شادی والے گھر میں ہونے والے دلہا کی ساری جمع پونجی چوہے کتر گئے۔


محلہ یارحسین کے رہائشی شخص کی شادی رواں ماہ کے آخر میں طے ہے جس کے لیے اس نے بڑی مشکل سے 5 لاکھ روپے جمع کیے تھے لیکن چوہے ساری محنت پر پانی پھیرگئے۔


ٹریکٹر ٹرالی چلانے والے محنت کش عاصم کے مطابق ایک ایک پیسہ جوڑ کر شادی کیلئے جمع کر رکھا تھا۔ شادی کے دن قریب آتے ہی جب ضرورت کے تحت گھر کے صندوق میں رکھے گئے پیسے نکالے تو پانچ ہزار کے سو نوٹوں کا آدھا حصہ غائب تھا ۔


نوٹوں کو کترنے کی کارستانی چوہوں نے کی جس پر تمام اہلخانہ افسردہ ہیں۔


ہونے والے دلہا اوراس کی فیملی نے صوبائی ومرکزی حکومت اور اسٹیٹ بینک کے اعلیٰ حکام سے درخواست کی ہے کہ کترے ہوئے نوٹوں کو فوری طورپرتبدیل کردیا جائے تاکہ ہم شادی کی خوشیاں مناسکیں ۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں