Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کوئٹہ،حساس اداروں کی کارروائی،خاتون سمیت6دہشتگرد ہلاک

SAMAA | - Posted: Sep 4, 2019 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Sep 4, 2019 | Last Updated: 1 year ago

خاتون خود کش حملہ آور نے جیکٹ پہنی ہوئی تھی

کوئٹہ کے مشرقی بائی باس پر سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے اہم کارروائی کے دوران تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 6 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس کے قریب محکمہ انسداد دہشت گردی نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی۔ آپریشن کے مطابق سیکیورٹی اہل کاروں نے دہشت گردوں کے کمپاونڈ کو گھیرے میں لے لیا۔ سیکیورٹی فورسز کو دیکھ کر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشت گردوں اور سيکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 5 گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ اس دوران خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جب کہ کامیاب آپریشن میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ مرنے والوں میں خاتون خودکش حملہ ٓاور بھی شامل تھی، جس نے جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولا بارود بھی برآمد کیا گیا۔ دہشت گردوں کي فائرنگ سے چار اہلکار زخمي بھي ہوئے، جنہيں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کرديا گيا۔ حملہ آوروں کی شناخت سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube