Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی،چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق، بیٹیاں زخمی

SAMAA | - Posted: Sep 4, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Sep 4, 2019 | Last Updated: 1 year ago

متاثرہ خاندان غربت کے باعث مخدوش عمارت میں رہتا تھا

کراچی کےعلاقے کھارادرميں گھر کی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق اور 2 بچیاں زخمی ہوگئیں۔

افسوسناک واقعہ علی الصبح پیش آیا جب کھارا در میں دو منزلہ عمارت کی چھت سوئے ہوئے مکینوں پر آ گری۔

حادثے کے فوری بعد ريسکيو ٹيموں نے موقع پر پہنچ کرملبے تلے دب جانے والے چار افراد کو نکالا جن میں میاں بیوی اور ان کی دو بچیاں شامل ہیں۔

والدین دم توڑ چکے تھے جبکہ دونوں بچيوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔میاں بیوی کی میتوں اور زخمی بچیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ عمارت مخدوش حالت میں تھی اور کچھ عرصے قبل بھی اس کا ایک حصہ گرگیا تھا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق متاثرہ عمارت میں کئي خاندان آباد تھے۔عمارت مخدوش ہونے کے باعث کچھ روز قبل ہی کرائے داروں نے خالی کی تھی لیکن حادثے کا شکار خاندان غربت کے باعث اس عمارت میں رہائش پذیر تھا۔

متعدد بار رہائشیوں کو بلڈنگ خالی کرنے کے لیے نوٹس دیے گئے لیکن عمل درآمد نہیں ہوا جس کے باعث افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

تنگ گليوں کے باعث ریسکیو ٹیموں کو امدادی سرگرميوں ميں بھی مشکلات کا سامنا رہا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube