ہوم   > پاکستان

کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

SAMAA | - Posted: Sep 4, 2019 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 4, 2019 | Last Updated: 6 months ago

کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فاٸرنگ کا واقعہ گزشتہ روز تھانہ شالکوٹ کی حدود ہزار گنجی میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائيکل سواروں نے جمشید نامی شخص پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق مقتول کے جسم میں 4 گولیاں ماری گئی ہیں۔

ایس ایچ او شالکوٹ عابد مینگل کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی گئی جبکہ مقتول کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube