Friday, September 18, 2020  | 29 Muharram, 1442
ہوم   > پاکستان

ملتان میں متعدد پبلک مقامات فری وائی فائی سے محروم

SAMAA | - Posted: Sep 3, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Sep 3, 2019 | Last Updated: 1 year ago

شہریوں کی اس فیصلے کی مذمت

ملتان میں پنجاب حکومت کی جانب سے مختلف مقامات پر فراہم کی گئی مفت وائی فائی کی سہولت انٹرنیٹ راؤٹرز خراب ہونے کے باعث تعلطل کا شکار ہوگئی۔

حکومت نے شہر کی 30 جگہوں بشمول جناح پارک، دم دمہ، گھنٹہ گھر، برن یونٹ اسپتال اور کلمہ چوک پر شہریوں کو فری وائی فائی کی سہولت فراہم کی تھی تاہم 15 مقامات پر اب یہ سروس بند ہے۔

ان میں سے 14 مقامات پر انٹرنیٹ راؤٹرز خراب ہوچکے ہیں جبکہ دم دمہ میں نصب کیا جانیوالا راؤٹر چوری ہوچکا ہے۔

مذکورہ مقامات پر فری وائی فائی استعمال کرنے والے شہریوں نے اس معاملے میں متعلقہ شعبہ کی عدم توجہی پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے سہولت دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سہولت کی عدم دستیابی کی وجہ فنڈز کی کمی بتائی جارہی ہے تاہم متعلقہ افسران کا کہنا ہے کہ وائی فائی کی سہولت بحال کرنے کیلئے اقدامات جلد کرلئے جائیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube