ہوم   >  پاکستان

محسن عباس کی اہلیہ نے خلع مانگ لی

SAMAA | - Posted: Sep 3, 2019 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 3, 2019 | Last Updated: 5 months ago

اداکاراورگلوکار محسن عباس حيدر کی اہلیہ فاطمہ سہيل نے سول کورٹ ميں خلع کا دعوی دائرکردیا ہے۔

محسن عباس کي اہليہ فاطمہ سہيل نے اپنے وکیل بیرسٹراحتشام الدین کی وساطت سے دائر کیے جانے والے خلع کے دعوے ميں موقف اختيار کيا کہ ان پر خاوند نے تشدد کيا جس پر محسن کیخلاف مقدمہ بھي درج کرا رکھا ہے۔

فاطمہ سہيل نے الزام عائد کیا کہ ہمارے درمیان جھگڑے کی وجہ محسن کے ايک اور لڑکی کے ساتھ تعلقات ہیں۔

خلع کے دعوے میں فاطمہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ايسے حالات ميں ہم اکٹھے نہيں رہ سکتے اس ليے پہلے ہي محسن عباس سے عليحدگی اختيار کر چکی ہوں ۔

فاطمہ سہیل نے عدالت سے استدعا کی ان کے دعوے پر خلع کی ڈگری جاری کی جائے۔

کیا محسن عباس حیدر دوسری شادی کرنے والے ہیں؟

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ محسن عباس حیدرکی اہلیہ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں نجی زندگی کے حوالے سے کشیدگی اور شوہر کی بیوفائی کا ذکر کرتے ہوئے الزامات عائد کیے تھے کہ محسن عباس انہیں تشدد کا نشانہ بناتے تھے جبکہ بیٹے کی پیدائش ہوئی تو وہ کراچی میں ماڈل نازش جہانگیر کے ساتھ تھے۔

محسن عباس نے ایک پریس کانفرنس میں اہلیہ کی جانب سے عائد کیے جانے والے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ثبوت پیش کرنے کیلئے کہا تھا۔ جبکہ دوسری جانب ماڈل نازش جہانگیر نے بھی سوشل میڈیا پر فاطمہ سہیل کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو سچ ہے سامنے آجائے گا۔

بعد ازاں فاطمہ نے بھی پریس کانفرنس میں محسن کے دعوے مسترد کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا ذکر کیا۔ دونوں کے درمیان یہ معاملہ اب عدالت میں ہے جہاں سے محسن نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔

گزشتہ سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ میں اداکار محسن عباس کو اہلیہ پر تشدد کا قصور وار ٹھہرایا گیا جبکہ ان پر سسر سے 50 لاکھ روپے کی رقم لینا ثابت نہیں ہوا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube