ہوم   >  پاکستان

کوئٹہ : دو فوڈ سینٹرز ناقص اشیاء کی فروخت پر سیل

3 weeks ago

بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ناقص اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالے 2 فوڈ سینٹرز سیل کردیئے۔

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے شہباز ٹاؤن اور ڈبل روڈ کے علاقوں میں مضر صحت اور غیر معیاری خوراک مہیا کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا۔

فوڈ سیفٹی ٹیم کی جانب سے سائیگون کیفے اینڈ ریسٹورنٹ کو انتباہ کے باوجود غیر معیاری خوراک کی تیاری و فروخت، کچن ایریا میں ناقص صفائی، جبکہ زائد المیعاد اشیاء کی موجودگی اور اجزاء پر لیبلنگ نہ ہونے پر سیل کردیا۔

بی ایف اے نے ڈبل روڈ میں قائم فوڈ سینٹر اور کلاسک فوڈ کارنر کو صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی موجودگی، ورکرز کی صفائی نہ ہونے اور غیر معیاری غذائی اجزاء کے استعمال پر 2، 2 لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔

ڈائریکٹر آپریشنز ندا کاظمی کی سربراہی میں بی ایف اے کی معائنہ ٹیم نے دیگر کھانے پینے کے مراکز کا بھی معائنہ کیا، دوران معائنہ پروڈکشن ایریا میں گندگی، پروڈکشن میں غیر معیاری اجزاء کے استعمال پر حاجی صادق پلمیٹ (ٹافی) کارخانہ سیل کردیا گیا، جبکہ متعدد کمپنیوں کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔

فوڈ اتھارٹی حکام کی جانب سے کھانے پینے کے مراکز کے مالکان و عملے کو ہدایت کی گئی کہ حفظان صحت کے اصولوں اور بی ایف اے کی وضع کردہ ہدایات و اسٹینڈرز کے مطابق پروڈکشن کی تیاری و عوام کو فروخت کو یقینی بنایا جائے، بصورت دیگر ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں