ہوم   >  پاکستان

میگا کرپشن کیس کی سماعت، وکلاء صفائی کی استدعا منظور

2 months ago

نیب بلوچستان نے میگا کرپشن اسکینڈل کے مرکزی کرداروں سابق مشیر خزانہ خالد لانگو اور سہیل مجید کی آڈیو ریکارڈنگ کیس کا حصہ بنانے کی درخواست احتساب عدالت میں جمع کرادی۔

کوئٹہ کی احتساب عدالت میں میگا کرپشن کیس کی سماعت کے موقع پر کیس میں نامزد سابق مشیر خزانہ بلوچستان میرخالد لانگو، سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی، سابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ فیصل جمال، سابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری حافظ عبدالباسط عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب کی جانب سے کیس کی پیروی اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ نے کی، نیب پراسیکیوٹر کی خالد لانگو اور اسکے فرنٹ مین سہیل مجید شاہ کی آڈیو ٹیپ ریکارڈ کاحصہ بنانے کی درخواست کی گئی ۔

وکلاءصفائی کی جانب سے درخواست پر جرح کیلئے عدالت سے مہلت کی استدعا کی گئی عدالت نے وکلاءصفائی کی استدعا منظور کرتے ہوئے میگا کرپشن کیس کی سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کردی۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں