ہوم   >  پاکستان

صوبائی وزیربلوچستان کی گاڑی کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق

3 weeks ago

بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور صوبائی وزیر میر اسد بلوچ کی گاڑی کو ضلع واشک میں حادثہ پیش آنے سے صوبائی وزیر معمولی زخمی ہوئے جبکہ دوسری گاڑی میں سوار شخص دم توڑ گیا۔

بی این پی عوامی کے ترجمان ڈاکٹر ناشناس لہڑی کے مطابق صوبائی وزیر سماجی بہبود میر اسد بلوچ گزشتہ رات پنجگور سے کوئٹہ جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو واشک کے علاقے سورآب کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔

گاڑی مخالف سمت سے آنے والی تیل بردار گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں صوبائی وزیر اور ان کا ڈرائیور معمولی زخمی ہوئے جبکہ گاڑی کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

پنجگور سول اسپتال میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں ڈسچارچ کر دیا گیا۔

حادثے میں دوسری گاڑی میں سوار ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت نثار احمد ولد شریف کے نام سے ہوئی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں