ہوم   >  پاکستان

کوئٹہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ، نوجوان جاں بحق

3 weeks ago

کوئٹہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ زرغون آباد کی حدود نواں کلی میں شادی کی تقریب کے دوران معمولی جھگڑے پر فائرنگ سے 16 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی شخص کو سول منتقل کر دیا جہاں مقتول کی شناخت 16 سالہ عبداللہ شنواری اور زخمی کی فدا محمد کے نام سے ہوئی۔

مقتول کے سینے میں ایک گولی لگی ہے۔ واقعہ شادی کی تقریب میں معمولی بات پر جھگڑے کے دوران پیش آیا۔

مقتول کی لاش سول اسپتال میں ضرروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں