Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کشمير ميں بھارتی مظالم کيخلاف جماعت اسلامی کی ريلی

SAMAA | - Posted: Sep 1, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Sep 1, 2019 | Last Updated: 1 year ago

امير جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ اب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے حساب لينے کا وقت آگيا ہے۔

شرکاء سے خطاب کے دوران سراج الحق نے ٹرمپ کی ثالثی کی پيشکش کو بھی مسترد کیا۔

جماعت اسلامی کی جانب سے مقبوضہ کشمير ميں بھارتی مظالم کے خلاف کراچی کی شاہراہ فیصل پر بڑی ريلی نکالی گئی۔ شديد بارش کے باوجود آزادی کشمير مارچ ميں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

دوسری جانب مصطفیٰ کمال نے پريس کانفرنس ميں کشمير کے معاملے پرحکومت کے ساتھ کھڑے ہونے کا يقين دلايا اور کہا بھارت کشمير تک نہيں رکے گا بلکہ وہ پاکستان تک آنا چاہتا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ انہوں نے کشميريوں کی جنگ کراچي ميں لڑی اور را کے زر خريدوں کا صفايا کرايا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube