ہوم   > پاکستان

بلوچستان شیعہ کانفرنس کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان

SAMAA | - Posted: Sep 1, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 1, 2019 | Last Updated: 9 months ago

تمام مکاتب فکر کے علماء ایک پلیٹ فارم پر موجود

بلوچستان شیعہ کانفرنس نے محرم الحرام کے جلوسوں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی تسلط کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

کوئٹہ میں بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر نے دیگر مختلف مکاتب فکر کے علماء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے آگ و خون کا بازار گرم رکھا اور ہمیں آپس میں لڑانے کی کوشش کی جو ناکام ہوئی اور آج تمام مکاتب فکر کے علماء ایک پلیٹ فارم پر موجود ہیں۔

انہوں نےکہا کہ محرم کے جلوسوں میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی تسلط کے خلاف احتجاج کریں گے۔ اس موقع پر معروف خطیب مولانا عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ امام حسین راہ خدا میں قربانی کے حوالے سے انسانیت کیلئے نمونہ حیات ہیں، آج بھارت کی غاصب حکومت کشمیر میں ایک اور کربلا کی داستان رقم کرنے کی جسارت کررہا ہے، کوئٹہ کے جید علماء نے مل کر فرقہ واریت کے خاتمے کا آغاز کو تجدید عہد کیا ہے،عشرہ محرم میں اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد کیلئے بھر پور صدائے احتجاج بلند کرتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube