ہوم   > پاکستان

بلوچستان میں فائرنگ کے واقعات، 5 افراد زخمی

SAMAA | - Posted: Sep 1, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 1, 2019 | Last Updated: 9 months ago

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی اور دُکّی میں فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈیرہ بگٹی کے علاقے گوپٹ کے مقام پر دو گرہوں میں زمینی تنازعے پر تصادم ہوا۔ اس دوران فائرنگ اور ڈنڈوں کے وار سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو عملے نے زخمیوں کو ویلفیئر اسپتال منتقل کیا۔

دُکّی میں مسجد روڈ پر مسلحہ افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لورالائی روانہ کردیا گیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کی تحقیقات جاری ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube