ہوم   >  پاکستان

چمن و گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

2 months ago

بلوچستان میں چمن و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، شدت تین اعشاریہ نو ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چمن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز پر زلزلے کی شدت تین اعشاریہ نو تھی، زلزلے کی گہرائی 18 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز کوئٹہ سے 65 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں