ہوم   >  پاکستان

مسلم حکمران کشمير پر پاکستان کا ساتھ ديں،عارف علوی

2 months ago

مسئلہ کشمیر مسلمانوں کا مسئلہ ہے،صدر




صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستانی سوشل ميڈيا کے ذريعے کشمير کے ليے دنيا بھرميں آواز اٹھائيں،پاکستان کشميريوں کے ساتھ کھڑا تھا، کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا ۔


ایوان صدر اسلام آباد میں کشمیر آور کے حوالے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے مسلم حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ يہ مسلمانوں کا مسئلہ ہے،مسلم ممالک کو بھی پاکستان کا بھر پورساتھ دينا چاہيے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی سوشل ميڈيا کے ذريعے دنيا بھر ميں آوازاٹھائيں، کشميريوں کے ليے مزيد آواز اٹھانے کی ضرورت ہے،کشمیریوں کے حقوق کسی صورت دبائے نہیں جاسکتے۔



کشمیری مسلمان نہ ہوتے تو دنیا ساتھ کھڑی ہوتی، وزیراعظم


انھوں نے مزید کہا کہ بھارتی پروپیگنڈے کا ہر سطح پر جواب دینا ہوگا، ہم متحد رہیں گے تو کشمیر ضرور آزاد ہوگا، پاکستان کی حکومت اورعوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں