محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بروز جمعہ کو بھی بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسميات کے مطابق بارش کا سسٹم بحيرہ عرب ميں موجود ہے جس سے شہر ميں 50 سے 70 ملی ميٹر تک بارش ہوسکتی ہے۔
کراچی میں بدھ 28 اور جمعرات 29 کو اگست کو بھی بارش ہوئی تھی جس کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی جمع ہوگیا تھا۔
کراچی میں آج بھی گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی
شہر میں بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی بھی دیکھی گئی۔
بدھ کی رات ہونے والی بارش کے باعث جمعرات کو کراچی میں تمام پرائیوٹ اسکولز بھی بند رہے تھے۔