ہوم   > صحت

کوئٹہ میں غیرمعیاری گوشت فروخت کرنے پر سات دکانیں سیل

3 weeks ago

کوئٹہ میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت اور غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سات دکانیں سیل کردیں۔

ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق بی ایف اے کی معائنہ ٹیم نے گوالمنڈی کے علاقے میں قائم میٹ شاپس کا معائنہ کیا اور عوام کو فروخت کیے جانے والے گوشت و دیگر اشیاء کے معیار کا جائزہ لیا۔

دوران معائنہ محمدگل بیف شاپ، اسداللہ بیف شاپ، حاجی محمد ولی قصاب، حاجی امان اللہ بیف شاپ، آغا جان پولٹری فارم، ابراھیم سری پائے اور ریحان اختر محمد قصاب کو بی ایف اے حکام کی جانب سے دی گئیں سابقہ ہدایات و وارننگ نوٹسز کے باوجود مضر صحت و فنگس لگے گوشت کی فروخت، زنگ آلود فریزرز وٹریز، گندے اسٹوریج ایریا اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر سیل کر دیا گیا جبکہ متعدد گوشت و سری پائے فروخت کرنے والوں کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نقیب اللہ ناصر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مذکورہ میٹ شاپس کے خلاف ایکشن لینے کا مقصد عوام کو محفوظ گوشت کی فراہمی یقینی بنانا اور گوشت کے معیار میں بہتری لانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندے اور حفظان صحت کے اصولوں کے برخلاف ماحول میں عوام کو گوشت کی فروخت متعدد بیماریوں کا سبب بنتا ہے جس کے تدارک کے لیے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں