ہوم   >  پاکستان

جامعہ کراچی کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی تیاریاں

3 weeks ago

جامعہ کراچی نے مالی بحران سے نمٹنے کے لئے حل نکال لیا اور انتظامیہ نے جامعہ کراچی کو مکمل طور پرسولرانرجی پر منتقل کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

جامعہ کراچی میں بجلی کا بل تین کروڑ روپے ماہانہ سے تجاوز کرگیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے بلوں کا بوجھ کم کرنے کے لئے  اقدامات شروع کردئیے ہیں۔  یونی ورسٹی کے شعبہ اپلائیڈ کیمسٹری اور ایج ای جے پہلے ہی سولرسسٹم ( شمسی توانائی کے نظام ) پرمنتقل کئے جاچکے ہیں۔ یونی ورسٹی انتظامیہ کا موقف ہے کہ دونوں شعبوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے سے بجلی کی بلوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے،دیگر شعبوں کو بھی سولر انرجی پرمنتقل کرکے مالی بوجھ  کم کیا جائے گا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جامعہ کے ہر شعبے میں 180 سولرانرجی پلیٹس لگنے سے یونیورسٹی کا کے الیکٹرک سے انحصار ختم کیا جاسکتا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں