ہوم   >  پاکستان

کراچی میں آج بھی گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی

4 months ago

کراچی میں آج 29 اگست کو بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز کی بارش کے باعث شہر کے تمام پرائیوٹ اسکولز بند ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش نارتھ کراچی میں 53 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق کراچی میں بارش کے دوران مختلف حادثات میں 4 سالہ بچی سمیت دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

کراچی میں بارش کے بعد آج اسکولز بند رہیں گے

کے الیکٹرک نے کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے 200 سے زائد فیڈرز بند کر دیے تھے۔ بجلی کی بندش سے گلستان جوہر، گلشن اقبال، فيڈرل بی ایریا، اورنگی ٹاؤن، ڈيفنس، سولجر بازار، کورنگی، ملير، کھوکھرا پار سميت کئی علاقے متاثر ہوئے۔

شہر کے کچھ علاقوں میں پانی کھڑا ہونے کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ جبکہ گاڑیاں پھنسنے کی بھی اطلاعات ملیں۔

آل سندھ پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر حیدرعلی کا کہنا تھا کہ موسم کی صورتحال کے پیش نظر کراچی میں اسکول بند رکھے گئے ہیں۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں