ہوم   >  پاکستان

ہم سیاست نہیں کررہے ڈسٹرکٹ کے پاس وسائل نہیں ہیں، وسیم اختر

2 months ago

مئیر کراچی وسیم اختر نے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں اسپرے مہم کا افتتاح کر دیا، ڈسٹرکٹ کے پاس وسائل نہیں ہیں ہم سیاست نہیں کررہے ۔

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ شہر کی ضرورت کو مند نظر رکھتے ہوئے جراثیم کش اسپرے مہم میں اضافہ کر دیا ہے، ڈسٹرکٹ ویسٹ کی 26 یونین کونسل میں آج اسپرے مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کے پاس وسائل نہیں ہیں ہم سیاست نہیں کررہے، ڈسٹرکٹ کے تمام ذمہ داروں نے محنت سے کام کیا، شہر میں کوئی انتظام نہیں ہے کراچی شہر مشکل سے گزر رہا ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ نکراچی کے لوگوں سے کب تک زیادتی ہوتی رہے گی، نہ وفاق کراچی کے لیے کچھ کررہی ہے نہ صوبائی حکومت، کیا وجہ ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومت اس شہر کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ سندھ لوکل گورنمٹ ایکٹ 2013ء میں مجھے اختیار دیا گیا ہے کہ اگر کوئی رضا کارانہ خدمات دینا چاہے تو اس سے کام لوں۔

میئرکراچی نے کہا کہ شہر کے مسائل حل کرنا چاہتا ہوں جو بھی اس حوالے سے خدمات دینا چاہے اس کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلعوں کے پاس وسائل نہیں ہیں، کے ایم سی کے پاس جتنے وسائل ہیں وہ ضلعوں کے حوالے کر دیئے ہیں تاکہ شہر صاف ہو۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں