ہوم   >  پاکستان

بلوچستان : اسکول کی بندش، اساتذہ کی غیر حاضری کیخلاف احتجاج

4 weeks ago

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں طلباء اور ان کے والدین نے پرائمری اسکول کی بندش اور اساتذہ کی غیر حاضری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

گورنمنٹ پرائمری اسکول مولوی یار محمد جنگل آباد بندات پسین زئی کے طلباء ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں جمع ہوئے، جہاں انہوں نے اسکول کی بندش اور اساتذہ کی غیر حاضری کیخلاف نعرے لگائے۔

طلباء کا کہنا تھا کہ اسکول طویل عرصے سے بند اور اساتذہ غیر حاضر ہیں جس کی وجہ سے ان کی تعلیم متاثر ہورہی ہے، محکمہ تعلیم کے حکام کو کئی مرتبہ آگاہ کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوتی، والدین چندہ جمع کرکے نجی طور پر اساتذہ سے پڑھوانے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کو حاضری کا پابند بناکر اسکول کھولا جائے تاکہ ان کا تعلیمی نقصان نہ ہو۔ ڈپٹی کمشنر کی یقین دہانی پر طلباء نے احتجاج ختم کردیا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں