Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

اسکول کےسوئمنگ پول میں ڈوب کر11سالہ بچہ جاں بحق

SAMAA | and - Posted: Aug 28, 2019 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Aug 28, 2019 | Last Updated: 2 years ago

کراچی کے حبیب پبلک اسکول کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر چھٹی کلاس کا طالب علم جاں بحق ہوگیا۔

کراچی کے علاقے سلطان آباد میں واقع حبیب پبلک اسکول کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر چھٹی جماعت کا طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق بچے کی عمر گیارہ سال تھی۔ دو انسٹرکٹر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ والد کا کہنا ہے کہ انسٹرکٹر سمجھا کہ بچہ مذاق کر رہا ہے، حالانکہ وہ ڈوب رہا تھا۔ اسکول انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت پر انصاف چاہئے۔

ٹرینرز کے مطابق عثمان ابتدائی مراحل میں تھا، لیکن پول میں بارہ میٹر تک سوئمنگ کرلیتا تھا۔

دوسری جانب اسکول واقعہ سے متعلق اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعہ پر دکھ ہے، ہم اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ انتظامیہ کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ اسکول میں پڑھنے والے ہر بچے کی حفاظت ان کی ذمہ داری ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube