Monday, October 19, 2020  | 1 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

میجر جنرل آصف غفور کی ٹویٹ میں ایسا کیا ؟

SAMAA | - Posted: Aug 28, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 28, 2019 | Last Updated: 1 year ago

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے والے باکسرعامر خان کی جانب سے چائے کی تعریف پر ٹویٹ کی جو ٹوئٹر انتظامیہ نے ڈیلیٹ کردی یونکہ اس چائے کے تانے بانے بھارتی پائلٹ ابھی نندن سے جوڑے گئے۔

 

گزشتہ روز پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے بھارتی مظالم سہنے والے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لائن آف کنٹرول کا دورہ کيا تھا۔ اس دوران ان کی جانب سے چائے کو “فنٹاسٹک ” یعنی عمدہ قراردیا گیا۔

 

عامر خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ فنٹاسٹک چائے، کشمیری چائے۔

 

 

اسی بات کو لے کرمیجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ” بہت شکریہ عامر خان، چائے عمدہ ہے “۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر کی ٹویٹ میں ابھی نندن کا نام تواستعمال نہیں کیا گیا تھا لیکن “سمجھدار کیلئے اشارہ کافی ہوتا ہے” کے مصداق بھارتیوں کو بخوبی سمجھ آگیا کہ یہ “ٹی” عامر خان سے پہلے کسے “فنٹاسٹک” لگی تھی۔

زخم خوردہ بھارتیوں کی جانب سے ٹویٹ کو رپورٹ کرنے پر ٹوئٹر انتظامیہ نے اس کا مواد ہٹا دیا لیکن پوسٹ پر کیے جانے والے تبصروں سے بخوبی اندازہ ہو رہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا وار بہت کاری ثابت ہوا۔

 

انسٹا گرام اکاونٹ پر البتہ یہ پیغام موجود ہے۔

 

یاد رہے کہ رواں سال 27 فروری کو فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان نے دو بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے ان میں سے ایک طیارہ پاکستانی حدود میں گراجس کے زندہ بچ جانے والے پائلٹ ابھی نندن کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

 

 

اگلے ہی روز وزیراعظم عمران خان کے احکامات پر ابھی نندن کو رہا کردیا گیا جس نے بعد ازاں پاکستان کی جانب سے اپنے ساتھ رواں رکھے جانے والے سلوک پاکستان کی تعریف کی تھی۔

 

 

ابھی نندن نے خاص بات پاک فوج کی جانب سے پیش کی جانے والی چائے کی تعریف تھی جس پر بعد ازاں سوشل میڈیا پرڈھیروں میمز بنائی گئیں۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube