ہوم   > پاکستان

کراچی میں صفائی مہم پر لفظی جنگ چل رہی ہے، علی زیدی

SAMAA | - Posted: Aug 27, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 27, 2019 | Last Updated: 9 months ago

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کراچی میں صفائی مہم کا مقصد سب کو ايک پيج پر لانا تھا افسوس يہ الفاظ کی جنگ بن گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں صفائی مہم پر لفظی جنگ چل رہی ہے، پی ٹی آئی کے نمائندے اس جنگ سے دور رہيں۔

ان کا کہنا تھا کہ سب مل کر کراچی صفائی مہم پر توجہ ديں، ہمارا مقصد صاف کراچي تھا ہے اور رہے گا۔

واضح رہے کہ میئر کراچی وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کو پیر 26 اگست کو3 مہینے کے لئے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کیا تھا۔

مصطفیٰ کمال نے پاکستان ہاؤس ميں پريس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ميں صبح ہونے کا انتظار نہيں کروں گا،رات 2 بجے ہی میٹنگ بلاؤں گا، کچرے والی جگہ پر بريفنگ لوں گا،اصغرعلی شاہ پر سب سے زيادہ کچرا ہے وہاں بريفنگ ديں، رات کے دو بجے ميونسپل سروسزاوراسٹاف حاضرہوجائے، کام نہ کرنے والے کی گنجائش ميرے پاس نہيں ہے۔

تاہم آج صبح میئر کراچی نے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج کے عہدے سے مصطفی کمال کو ہٹادیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube