Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

ڈرامے بازی ختم کریں وسیم اختر استعفیٰ دیں، ترجمان سندھ حکومت

SAMAA | - Posted: Aug 27, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 27, 2019 | Last Updated: 1 year ago

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے ميئر کراچی وسیم اختر سے استعفیٰ کا مطالبہ کرديا ۔

کراچی ميں ميڈیا سے گفتگو ميں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال کے چيلنج نے وسيم اختر اور کے ایم سی کو ايکسپوز کرديا انہوں نے کہ ڈرامے بازی ختم کريں اور وسيم اختراستعفیٰ ديں۔ ۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ثابت ہوگيا مسئلہ اختيارات کا نہيں نيت کا ہے، نيت صاف ہو تو عوام کی خدمت سے کوئی طاقت نہيں روک سکتی، خدمت وسيم اختر کے بس کی بات نہيں انکی نيت ہی نہيں۔

مرتضیٰ حيرت انگیز طور پر وسيم اختر نے اپنا ہی نوٹيفکيشن واپس لے ليا، يہ کيا یوٹرن کی حکومت ہے،کراچی والوں کے ساتھ مذاق کب تک ہوگا؟۔

واضح رہے کہ میئر کراچی وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کو پیر 26 اگست کو3  مہینے کے لئے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کیا تھا۔

مصطفیٰ کمال نے پاکستان ہاؤس ميں پريس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ميں صبح ہونے کا انتظار نہيں کروں گا،رات 2 بجے ہی میٹنگ بلاؤں گا، کچرے والی جگہ پر بريفنگ لوں گا،اصغرعلی شاہ پر سب سے زيادہ کچرا ہے وہاں بريفنگ ديں، رات کے دو بجے ميونسپل سروسزاوراسٹاف حاضرہوجائے، کام نہ کرنے والے کی گنجائش ميرے پاس نہيں ہے۔

تاہم آج صبح میئر کراچی نے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج کے عہدے سے مصطفی کمال کو ہٹادیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube