ہوم   > پاکستان

نریندر مودی دورِ حاضر کا ہٹلر ہے،عثمان ڈار

SAMAA | - Posted: Aug 27, 2019 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 27, 2019 | Last Updated: 6 months ago

کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کی 27 ستمبر کو تاریخی تقریر ہوگی، کشمیر کی آزادی کا دن قریب آگیا ہے،وزیراعظم پوری دنیا کا دورہ کریں گے اور کشمیر کی آواز اٹھائیں گے۔

سیالکوٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے سماء سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ نریندر مودی نے یہی غلطی کی کہ یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اعلامیہ جاری ہوچکا ہے اور یہ بین الااقوامی ایشو بن چکا ہے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک بات کی ہے اور کشمیری بہن بھائیوں کو کسی سطح پر تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ کشمیر کے سفیر ہیں اور ان کا مقدمہ عالمی سطح پر لڑینگے، ہم ثابت کرینگے کہ نریندر مودی دور حاضر کا ہٹلر ہے، نریندر مودی نے کشمیر میں مسلمانوں کی آواز دبانے کا جو کارڈ کھیلا ہے وہ اس میں بڑی طرح پھنس چکے ہیں، اگر بھارتی جارحیت ہوگی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے، ہماری عوام بھی کسی سطح پر کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور کشمیریوں کے لئے جانوں کے نذرانہ دینگے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube