Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

والد کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ طالبہ کی تلاش جاری

SAMAA | - Posted: Aug 27, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 27, 2019 | Last Updated: 2 years ago

فیملی کے ہمراہ کراچی میں رہائش پزیر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی طالبہ کی گمشدگی کو دس روز گزرگئے پولیس کی جانب سے طالبہ کی تلاش جاری ہے۔

طالبہ اپنی فیملی کے ہمراہ ایک ماہ قبل کراچی آئی تھی اور کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں رہائش ہزیر تھی۔

طالبہ نے اوليولز کے امتحان دے رکھے تھے لیکن رزلٹ آیا تو دو مضامین میں ناکامی ہوئی۔

اہل خانہ کے مطابق والد کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر طالبہ پندرہ اگست کو گھر چھوڑ کرچلی گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹيج ميں اسے گھر سے جاتا دیکھا گیا ہے۔

واقعے کو دس روز گزر چکے ہیں۔ والدین کی جانب سے پولیس میں رپورٹ درج کروادی گئی ہے اور طالبہ کی تلاش جاری ہے۔

غمزدہ ماں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیٹی کو پیغام دیا کہ آپ جہاں کہیں بھی ہو گھر واپس آجآؤ۔ میری طبیعت خراب ہے اور کچھ بھی ہوسکتاہے ۔

 
WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube