ہوم   >  پاکستان

خیبرپختونخوا میں پولیو کے تین کیسز رپورٹ، تعداد 58 ہوگئی

3 weeks ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کے مزید تین کيسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ افراد کی تعداد 58 ہوگئی۔

صوبے میں پولیو کے مرض میں مبتلا بچوں کی تعداد 44 ہوچکی ہے۔ اسکے علاوہ حیدرآباد میں بھی دو نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعظم کے ترجمان برائے انسداد پولیو پروگرام نے صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو وائرس کیخلاف جنگ میں جیت والدین کے تعاون سے ہی ممکن ہے۔

بنوں میں انسداد پولیو مہم 26 اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ

فوکل پرسن انسداد پولیو پروگرام بابر بن عطا کہتے ہیں کہ پولیو ویکسین کے خلاف ایک جعلی منگھڑت پروپیگنڈا پھیلایا گیا ہے جس کی وجہ سے ویکسینیٹ نہیں کر پا رہے۔ والدین کو پولیو قطرے پلانے سے متعلق راضی کرنا ہے زور زبردستی نہیں کرنی ہے۔

خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع میں آج پیر سے انسدا پولیو مہم شروع ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے چند روز پہلے نئے پولیو کیسز کو گزشتہ سال کی ناقص حکمت عملی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے وائرس کے خاتمے کیلئے بھرپور مہم جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
48 mins ago
2 hours ago
2 hours ago