ہوم   >  پاکستان

کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی کی ریلی

2 months ago

جماعت اسلامی نے کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کےلیے پشاور میں ریلی کا انعقاد کیا جس میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کو غیرقانونی قرار دیا گیا۔

شرکا سے خطاب ميں امير جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مظلوم کشميری پاکستان کی طرف ديکھ رہے ہيں۔ کشمير کی آزادی کے ليے ہزاروں سال بھی لڑنا پڑا تو لڑيں گے اور جلد سری نگر پر پاکستانی جھنڈا لہرائيں گے۔

مسئلہ کشمیر سے ایٹمی جنگ کا خطرہ بڑھ گیا، امریکی تھنک ٹینک

ریلی میں سربراہ جے يو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے بھی شرکت کی اور کہا کہ 3 ہفتے سے کشمير ميں کرفيو ہے مگرعالمی ادارے نوٹس نہيں لے رہے۔

فضل الرحمان نے مزيد کہا کہ عالمی تنظيميں اور ادارے کيوں خاموش ہيں اس پر عالمی ادادے وضاحت دیں۔ مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد میں اُن کے شانہ نشانہ رہیں گے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں