ہوم   >  پاکستان

مسئلہ کشمیر سے ایٹمی جنگ کا خطرہ بڑھ گیا، امریکی تھنک ٹینک

3 months ago

امریکی تھنک ٹینک نے خبردار کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافے سے ایٹمی جنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے اور کشمیر کا تنازعہ اس جنگ کیلئے آگ کی چنگاری ثابت ہوسکتا ہے جس سے جنوبی ایشیاء میں ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

ٹیکساس کے علاقے آسٹن میں قائم جغرافیائی وسیاسی امور کے تھنک ٹینک کی رپورٹ میں کشمیر کو بھارت کا داخلی معاملہ یا بھارت اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تنازعہ قرار دینے پر بھی مختلف رائے کا اظہار کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کے اس بیان کے بعد ایٹمی جنگ کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی پالیسی ترک کر رہا ہے۔

فواد چوہدری کا جنگ سے متعلق بھارت کو انتباہ

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی دہائیوں پہلے کشمیر کے عوام کو انکا حق استصواب رائے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا جو آج تک پورا نہیں کیا گیا۔ جو معاملہ نيوکلیئر جنگ چھيڑ سکتا ہے وہ ہندوستان کا داخلی معاملہ نہيں بلکہ عالمی مسئلہ ہے۔

امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ فروری میں پاکستان نے بھارت کا ایک لڑاکا طیارہ مار گرایا اور طیارے کے پائلٹ کو واپس بھارت کے حوالے کیا تھا۔

تاہم بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے نہ تو پاکستان کے اس مصالحتی اقدام کو سراہا اور نہ ہی مودی حکومت کشمیر کے معاملے پر بات چیت کیلئے آمادہ ہے جس کی عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے استصواب رائے کا حق دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں