ہوم   >  پاکستان

گلیات کے سرکاری گیسٹ ہاؤس کھولنے پر ن لیگ کی تنقید

3 weeks ago

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ سرکاری گیسٹ ہاؤس کھولنے سےعوام کو کاروبار اور روزگار نہیں ملے گا۔

عمران خان کی جانب سے نتھيا گلی گیسٹ ہاؤس عوام کیلئے کھولنے پر لیگی ترجمان نے ٹویٹ میں کہا کہ عمران صاحب! گیسٹ ہاؤس کھولنے سے مہنگائی کم اور ترقی کی شرح زیادہ نہیں ہوگی۔ آپ نے ملک کو نو آبادیات کی عبرتناک مثال بنایا ہوا ہے۔

مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب ٹیکس دینے والے عوام کے دکھ کا ڈرامہ نہ کریں کیونکہ ٹیکس دینے والوں کا ایک کھرب میٹرو پشاورکے کھڈوں پر ضائع ہوچکا ہے۔

گلیات میں سرکاری عمارتیں عوام کی پہنچ میں ، تصاویر دیکھیں

ترجمان نے لیگ نے کہا کہ عمران صاحب! پہلے آپ عوام کو اپنی آمرانہ اور فسطائی سوچ سے آزاد کریں۔ ترجمان نے لیگ نے کہا کہ عمران صاحب! پہلے آپ عوام کو اپنی آمرانہ اور فسطائی سوچ سے آزاد کریں۔ عوام کو ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر نہیں ملیں گے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر صوبے کے سیاحتی مقام گلیات میں قائم گورنر ہاؤس، وزیراعلیٰ ہاؤس، اسپیکر ہاؤس، آئی جی ہاؤس اور کرناک ہاؤس کو عوام کے لئے کھول دیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں