ہوم   >  پاکستان

کوئٹہ میں انگوروں کی 100 سالہ قدیم بیلیں

3 months ago

لذیذ اور میٹھے انگور

کوئٹہ کے انگور اپنی مٹھاس کيلئے مشہور ہیں۔ شہر کے نواحی علاقوں میں پھیلے انگور کے ایسے باغات بھی ہیں جن میں 100 سالہ قدیم بیلیں آج بھی پھل دے رہي ہیں۔

کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں انگور کے باغات سیکڑوں ایکڑ اراضی پر پھیلے ہوئے ہیں جو اپنی مٹھاس کے باعث نہ صرف ملک بھر مشہور ہیں بلکہ دیگر کئی ممالک میں بھی بھیجے جاتے ہیں، یہاں انگور کا ایسا باغ بھی ہے جس میں سو سال سے بھی زیادہ قدیم بیلیں موجود ہیں۔

انگور کے باغات سینکڑوں افراد کے روزگار کا ذریعہ ہیں مگر کاشت کار پانی کی کمی سے پریشان ہیں۔

زمینداروں کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ پانی کی بہتر فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ فصل اچھی ہوسکے اور انگور کو دیگر ممالک کو برآمد کیا جاسکے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں