ہوم   > پاکستان

کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ دیا

SAMAA | - Posted: Aug 25, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 25, 2019 | Last Updated: 9 months ago

کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ دیا جبکہ مزید 4 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

انچارج وبائی امراض ڈاکٹر صادق کے مطابق کانگو وائرس کا شکار مریضوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے جبکہ اسپتال میں داخل دیگر دو مریضوں کی رپورٹ سموار تک موصول ہوگی۔

انچارج کانگو وارڈ کے مطابق کوئٹہ کے 65 سالہ خان محمد کو تشویشناک حالت میں اسپتال داخل کیا گیا تھا جہاں خون کی رپورٹ میں مرض کی تشخیص ہوئی تھی۔

کوئٹہ، کانگو کے شبہے میں داخل مریض دم توڑ گیا

مریضوں کو ناک اور منہ سے خون اور تیز بخار کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

انتظامیہ کے مطابق رواں سال بلوچستان میں کانگو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 19 ہوگئی جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ کانگو وائرس جانوروں کی جلد پر موجود ایک کیڑے کے کاٹنے سے پھیلتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube