ہوم   >  پاکستان

بلوچستان میں انسداد پولیو مہم پیر 26 اگست سے شروع ہورہی ہے

2 months ago

پولیو کے کیسز میں اچانک اضافے کے بعد بلوچستان میں خصوصی پولیو مہم کل بروز پیر 26 اگست سے شروع ہوگی، مہم کے دوران 7 اضلاع میں 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوارڈینیٹر راشد رزاق کے مطابق بلوچستان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں حالیہ پولیو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بلوچستان میں خصوصی انسداد پولیو مہم شروع کی جارہی ہے۔

بلوچستان کے7 اضلاع میں 7روزہ خصوصی پولیو مہم شروع کی جائے گی۔26 اگست سے کوئٹہ اور پشین میں 28 اگست سے نصیرآباد، جعفرآباد، جھل مگسی، صحبت پور جبکہ قلعہ عبداللہ میں 2ستمبر سے پولیو مہم  شروع کی جائے گی۔

پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 10لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوارڈینیٹر راشد رزاق نےکا کہنا ہے کہ پولیو مہم کے دوران4ہزار460کے قریب ٹیمیں حصہ لینگی جبکہ 3ہزار732 موبائل ٹیمیں 265 فکسڈ سائیڈ اور383 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہونگی۔

بلوچستان میں رواں سال پولیو کے 4 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے دو قلعہ عبداللہ، ایک کوئٹہ جبکہ ایک  جعفرآباد میں رپورٹ ہوا۔ انہوں نے اپیل کی کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے علمائے کرام، سیاسی، سماجی رہنماؤں سمیت قبائلی عمائدین کو بھی  اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تا کہ ہمارے معاشرے سے یہ خطرناک وائرس کا خاتمہ یقینی ہوسکے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں