ہوم   > پاکستان

ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے،بلاول

SAMAA | - Posted: Aug 25, 2019 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 25, 2019 | Last Updated: 6 months ago

ایک نظریہ اور منشور رکھتے ہیں،بلاول

پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت پيپلز پارٹی کی تقليد کررہی ہے، اگرحکومت اپوزيشن کرے گی تو حکومت کون کرے گا،عوام ساتھ دیں تو پورے ملک کے مسائل حل کریں گے۔

اسکردو میں پیپلز سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پيپلز پارٹی وفاقی پارٹی ہے،پيپلز پارٹی کوئی فاشسٹ جماعت نہيں ہے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے وعدوں سے يو ٹرن ليا،سب مل کر اپنے حقوق چھين کر ليں گے، وزيراعظم کس منہ سے کشمير کی بات کريں گے۔چئیرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ وزيراعظم عمران خان نے اپنے ملک ميں جمہوريت کا جنازہ نکالا، جو انسانی حقوق چھين رہا ہے وہ گلگت کو حق کيسے دے گا۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ جو وعدے عمران خان نے کیے، وہ بے نقاب ہوگئے، عمران خان کے نعرے جھوٹے ثابت ہوئے۔

انھوں نے بتایا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے یہاں سے ایف سی آر کا نظام ختم کیا،بے نظیر بھٹو کے دور میں گلگت بلتستان میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز ہوا، آصف زرداری کے دور میں اس علاقے کے لیے وزیراعلیٰ سمیت حکومت قائم کی گئی، آگے جاکر جو گلگت کی عوام چاہے گی وہ پیپلزپارٹی کرے گی۔

کشمیر سے متعلق بلاول بھٹو نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت کو بھی قید کردیا گیا ہے، نریندر مودی کی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو قیدخانہ بنادیا ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ بھارت کے آرٹیکل 370 کو پاکستان مانتا ہی نہیں تھا۔

 
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube