ہوم   >  پاکستان

پشاور میں رشتہ کے تنازع پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

4 months ago

پشاور میں رشتہ کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں 2 بھائی اور خاتون بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقہ ریگی ملازئی میں رشتہ کے تنازع پر فریقین نے فائرنگ کردی، واقعے میں شاکر، اس کا بھائی اور بھتیجا جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین تنازع کے حل کیلئے اشرف کے گھر گئے تھے، جہاں تلخ کلامی ہونے پر ملزم نے فائرنگ کردی، واقعے میں ایک خاتون بھی جاں بحق ہوئی ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیں، واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں