ہوم   >  پاکستان

نو اور دس محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، سندھ حکومت

4 weeks ago

سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو کراچی سمیت کئی شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نو اور دس محرم الحرام (عاشورہ) کے موقع پر کراچی، حیدر آباد، سکھر، میر پور خاص سمیت دیگر شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں وضاحت کی گئی ہے کہ خواتین، بچے، بزرگ اور صحافی ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

سندھ حکومت نے اسلحہ کی نمائش پر یکم محرم سے 10 محرم تک پابندی عائد کردی ہے جبکہ شہر میں وال چاکنگ اور بینرز لگانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

ملک بھر میں نو اور دس محرم الحرام 9 اور 10 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے، محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 31 اگست کو منعقد ہوگا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں