ہوم   >  پاکستان

امان اللہ زرکزئی قتل، ثناء اللہ زہری کی ضمانت منظور

2 months ago

نوابزادہ امان اللہ زرکزئی کے قتل کے مقدمے میں نامزد سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے بلوچستان ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی۔

بی این پی مینگل گروپ کے مقامی رہنماء نوبزادہ امان اللہ زرکزئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، واقعے میں ان کا پوتا اور دو گارڈ بھی جاں بحق ہوگئے تھے۔

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری حفاظتی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ پہنچے، جہاں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل بینچ نے ان کی درخواست کی سماعت کی۔

مزید جانیے : نواب امان اللہ زہری کے قتل کا مقدمہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف درج

بلوچستان  ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ نواب ثناءاللہ زہری کی حفاظتی منظور کرلی تاہم عدالت نے نواب ثناء اللہ زہری کو 10 روز میں ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

نواب ثناء اللہ زہری نے سیشن عدالت کوئٹہ 3 سے بھی قتل کے مقدمے میں ضمانت حاصل کر رکھی ہے، نواب ثناء اللہ زہری اپنے قریبی عزیز اور بی این پی مینگل کے رہنماء نوابزادہ امان اللہ زرکزئی کے قتل کے مقدمے میں نامزد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امان اللہ زرکزئی کے قتل سے تعلق نہیں، ثناء اللہ زہری

 گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے امان اللہ زرکزئی کے قتل کو سازش قرار دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ میرا یا میرے گھر کے کسی بھی فرد کا اس قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل علاقے میں کشیدگی کے خاتمے میں کردار ادا کرنے کے بجائے آگ میں تیل ڈال رہے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں