ہوم   > پاکستان

پاکستان پر حملہ ہوا تو آخری جنگ ہوگی،شیخ رشید

SAMAA | - Posted: Aug 24, 2019 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 24, 2019 | Last Updated: 7 months ago

عمران کے فيصلے کو سلام پيش کرتا ہوں

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہندوستان نے مقبوضہ کشمير پر قبضہ کرليا، دنيا مودی کے خلاف اکٹھی ہوتی جارہی ہے، جنگ ہوئی تو ہندوستان ميں گھاس نہيں اگے گی۔

ہفتے کو آزاد کشمیر کے علاقے دھیر کوٹ میں وزير ريلوے شيخ رشيد احمد نے ريلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہٹلر مودی نے بڑی حماقت کی ہے،اس مقام سے کشمير کی آزادی کی تحريک کا آغاز ہوا تھا۔

شيخ رشيد نے کہا کہ مقبوضہ کشمير ميں 20 دن سے کرفيو لگا ہوا ہے،لال حويلی کا رشتہ سری نگر کے لال چوک سے ہے،72 برس  سے کشميری اپنا خون دے رہے ہيں ہماری طرف ديکھ رہے ہيں۔

شيخ رشيد کا مزید کہنا تھا کہ کشمير کی سياست کو مجھ سے زيادہ کوئی نہيں جانتا، يقين ہے کہ نریندر مودی حملہ نہيں کرسکتا، پاکستان پر حملہ ہوا تو آخری جنگ ہوگی، جنگ ہوئی تو ہندوستان ميں گھاس نہيں اگے گی۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے فيصلے کو سلام پيش کرتا ہوں،عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند ہوچکے ہيں، سلامتی کونسل کی قرارداد تو ختم ہوگئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube