ہوم   > پاکستان

لياری ميں گینگ وار پھر منظم ہونے کا انکشاف

SAMAA | - Posted: Aug 23, 2019 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 23, 2019 | Last Updated: 7 months ago

پولیس نے ماڑی پور روڈ سے گینگ وار کے کارندے کو گرفتار کرلیا

کلری پولیس نے ماڑی پور روڈ سے گینگ وار کے کارندے کو گرفتار کرلیا، ملزم دوبارہ گینگ بنانے کے ليے نئے ساتھی منظم کر رہا تھا ۔

لياری ميں گینگ وار پھر منظم ہونے کا انکشاف کلری پوليس نے استاد تاجو گروپ کا کارندہ دھرليا ، ملزم سلمان عرف مايا نے نئے گروپ بنانے کا اعتراف کيا کہا اس کا تشدد سے کوئی تعلق نہيں ۔

ملزم لیاری گينگ وار سلمان عرف مایا نے اعتراف کیا کہ میں تاجو گروپ سے تھا ميں وہاں پر صرف جایا کرتا تھا، يہ مخالفين کے بندے پکڑ کر لاتے تھے اور ان پر تشدد کرتے تھے، رينجرز مقابلے ميں شاہد مکس پتی، جاسم گولڈن، ثاقب باکسر اور آصف ٹوئنٹی مارے گئے ۔

مقامی تھانیدار کا کہنا ہے کہ ملزم 90دن رينجرز کی حراست ميں رہنے کے علاوہ کلاکوٹ تھانے ميں بھی بند ہوچکا ہے ۔

کلری پوليس اسٹيشن کے تھانيدار سجاد حيدر کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق عزير گروپ کے کمانڈر استاد تاجو سے ہے تاجو بيرون ملک مفرور ہوچکا ہے، انہوں نے نوالين کے ايک مِل ميں ٹارچر سيل بنا رکھے تھے جہاں مخالفين کو لاتے تھے ان تشدد کرتے ان سے تاوان ليتے اور علاقوں سے بھتہ جمع کرتے تھے۔

پوليس کے مطابق ملزم سلمان عرف مايا کے قبضے سے ایک ایس ایم جی اور پسٹل برآمد ہوئی، اس کے ديگر ساتھيوں کی تلاش جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube