ہوم   >  پاکستان

چار برس میں سندھ بیراج تعمیر ہوگا،فیصل واؤڈا

4 weeks ago

سندھ حکومت کے مينڈيٹ کا احترام کرتے ہيں




وزيراعظم عمران خان کے ٹاسک پر وفاقی وزير فيصل واؤڈا نے وزيراعلي سندھ سے ملاقات کی جس کے بعد فيصل واوڈا نے بتایا کہ وزيراعظم نے دورياں ختم کرنے کی ہدايت کی ہے، ہم سندھ حکومت کے مينڈيٹ کا احترام کرتے ہيں، وزيراعظم عمران خان اور وزيراعلیٰ سندھ کی ملاقات جلد ہوگی۔ انھوں نے وفاق کی جانب سے 4 برس ميں سندھ بيراج  کی تعمير کا اعلان کيا۔


کراچی میں جمعہ کو وفاقی وزیر فیصل واؤڈا نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزير نے سندھ بيراج کی خوشخبری سنائی۔


انھوں نے کہا کہ پاکستان اور سندھ ہم سب کا ہے،سياسی نظريات مختلف ہوسکتے ہيں لیکن ملکی مفاد ميں ہم سب ايک ہيں۔


انھوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے ہماری تجاويز کو سراہا ہے، سندھ کے ليے بہت جلد اچھی خبريں آئيں گی، وزيراعظم سندھ سے متعلق بہت فکرمند تھے، وفاقی حکومت مسائل کے حل کے ليے سنجيدہ کوششيں کررہی ہے۔


اس موقع پر چيئرمين واپڈا نے بريفنگ ميں بتايا کہ سندھ بيراج سے دو کيناليں نکالی جائيں گی، ايک کينال گھوڑا باڑی سے گھارو تک اور دوسری سجاول سے  گولاڑچی تک جائے گی جس سے آس پاس کی زمينوں کو پانی مل سکے گا جبکہ سمندر ميں سيلابی پانی جانے کے مسائل کو بھی کم کيا جاسکے گا۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں