ہوم   >  پاکستان

خیبرپختونخواکے ریسٹ ہاؤسز محکمہ سیاحت کے حوالے

1 month ago

کریانک ہاؤس نتھیا گلی، فیس بک فوٹو

خیبر پختونخوا کے 169 سرکاری ریسٹ ہاوسز محکمہ سیاحت کے حوالے کردیے گئے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پرصوبے کے 169 ريسٹ ہاؤسزکو محکمہ سياحت کے سپردکرديا گيا۔

اس کےعلاوہ گلیات میں پانچ اہم سرکاری عمارات بھی صوبائی محکمہ سیاحت کے حوالے کی گئی ہیں جن میں گورنر، کرناک ، وزیرِ اعلیٰ، اسپیکر اور آئی جی ہاؤس شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلاميے کے مطابق ضروری تزئین و آرائش اورمرمت کے بعد سرکاری عمارات کوعوام کے لیے کھولا جائے گا۔

جبکہ ریسٹ ہاؤسزمحکمہ سیاحت کی ویب سائٹ پرآن لائن بکنگ کےلئے دستیاب ہوں گے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں